انٹر نیشنل

زائرین حرم کے لیے تین ہزار الیکٹرک گاڑیاں فراہم

ریاض ۔ کے این واصف

حرم مکی میں زائرین کی بڑتی تعداد کے پیش نظر سعی کرنے کے لئے الکٹرک گاڑیوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کی جاری کردہ اطلاع کے مطابق مسجد الحرام میں زائرین کے لیے 3 ہزار سے زیادہ الیکٹرک گاڑیاں فراہم کردی گئی ہیں۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ نے مسجد الحرام سے باہر مفت وہیل چیئر کا بھی انتظام کر رکھا ہے۔انتظامیہ کے تحت کام کرنے والی متعلقہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ’مسجد الحرام کے اندر الیکٹرک گاڑیوں کے علاوہ الیکٹرک وہیل چیئر بھی فراہم ہے‘۔

’جبکہ عام وہیل چیئر بھی ہے جسے مفت حاصل کیا جاسکتا ہے اور دھکا دینے والے شخص کی خدمات بھی حاصل کی جاسکتی ہیں‘۔انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’الیکٹرک گاڑیوں کی وجہ سے سعی میں اور بالائی منزل میں طواف کرنے میں کافی سہولت ہوگئی ہے‘۔

متعلقہ خبریں

Back to top button