انٹر نیشنل

فلسطینیوں کی نسل کشی کا مشورہ دینے والے اسرائیلی پروفیسر کو سزا دی جائے۔ اسرائیل کے رکن پارلیمنٹ کا مطالبہ

نئی دہلی: اسرائیلی رکن پارلیمنٹ عفر کاسف نے یونیورسٹی پروفیسر کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کا مشورہ دینے پر انہیں برطرف کرنے کا مطالبہ کیا۔ عفر کاسف نے فلسطینیوں کے قتل عام کے مذمت کی اور کہا کہ تل ابیب یونیورسٹی کے پروفیسرعزی رابی نے اسرائیلی حکومت کو مشورہ دیا تھا کہ فلسطینیوں کو بھوک یا نسل کشی سےختم کریں۔

 

عفر کاسف نے ایکس پوسٹ پر لکھا کہ جنگی جرائم پراکسانے والے اسرائیلی پروفیسرزکوبرطرف کیاجائے اور پروفیسر عزی رابی جیسےافرادکو اسرائیلی حکومت سزادے۔ واضح رہے کہ عفر کاسف کا تعلق اسرائیل کی بائیں بازو کی عرب نژاد اکثریت رکھنے والی جماعت سے ہے اور وہ اکثر فلسطین کے حق میں آواز اٹھاتے ہیں۔

 

عفر کاسف نے فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف جنوبی افریقہ کی جانب سے جرائم کی عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف مقدمے کی پٹیشن پر بھی دستخط کیے تھے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button