انٹر نیشنل

جدہ کے نئے ایئرپورٹ پر دنیا کا سب سے بڑا حرمین ریلوے اسٹیشن    

ریاض ۔ کے این واصف

زائرین حرمین شریفین کو سہولتیں فراہم کرنے کے سلسلہ میں مملکت کا ایک اور قدم۔ جدہ کے نئے کنگ عبدالعزیزانٹرنیشنل ایئرپورٹ پرحرمین ایکسپریس ریلوے اسٹیشن کا شمار دنیا کے سب سے بڑے ریلوے اسٹشینوں میں ہوتا ہے۔سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چھ منزلہ حرمین ایکسپریس ٹرین اسٹیشن 99 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر ہے۔ یہاں کاروباری مراکزاور ہر کلاس کے مسافروں کے لیے ویٹنگ زون موجود ہیں۔

مملکت میں حرمین ایکسپریس کے دیگر اسٹیشن جدہ، رابغ میں کنگ عبداللہ اکنامک سٹی، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں قائم کیے گئے ہیں۔ جدہ ایئرپورٹ پر حرمین ایکسپریس اسٹیشن سعودی نوجوان پروفیشنل انداز اور صلاحیت کے ساتھ چلا رہے ہیں۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے لاکھوں زائرین کو جدہ اور رابغ کے راستے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ پہنچایا جا رہا ہے۔

حرمین ایکسپریس اسٹیشن نئے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پروجیکٹ کا حصہ ہے۔ یہ مشرق وسطی میں ریلوے سے منسلک واحد ایئرپورٹ ہے۔ اسے دنیا بھر میں مسافر ٹرینوں کے سب سے بڑے اسٹیشن ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ یہاں سے بیک وقت چھ ٹرینیں گزر سکتی ہیں۔ پلیٹ فارم 519 میٹرطویل ہے۔

مصروف اوقات میں ہردس منٹ میں چھ پلیٹ فارموں سے ٹرین روانہ ہوتی ہے۔جدہ ایئرپورٹ پر دنیاکے سب سے بڑے ریلوے اسٹیشن کے قیام کا مقصد ملکی اور بیرونی عمرہ و حج زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو سفر کی سہولت ، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور جدہ کی شاہراہوں پر ٹریفک اژدحام اور دباؤ کو کم کرنا اور ٹرین کے ذریعے تیز اور محفوظ سفر ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button