نیشنل

اپوزیشن اتحاد کی بڑی کامیابی _ متنازعہ وقف ترمیمی بل ؛ جانچ کے لئے جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی کو بھیجنے مودی حکومت کا فیصلہ

اپوزیشن  کے شدید احتجاج کے بعد مودی حکومت نے وقف ترمیمی بل کو پارلیمنٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کو روآنہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے لوک سبھا میں اس متنازعہ بل کو پیش کرنے کے بعد وزیر اقلیتی امور کرن رجیجو نے ایک گھنٹے تک اس بل کے مختلف نکات کو پیش کرتے ہوئے اسے مسلم کمیونٹی کے حق میں درست قرار دیا۔اور اپوزیشن پر مسلمانوں کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کیا۔

 

مرکزی وزیر کی تقریر کے دوران مجلس کے رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسد الدین اویسی اور اپوزیشن انڈیا اتحاد کے ارکان کافی احتجاج کررہے تھے اپنی تقریر ختم کرتے ہوئے وزیر اقلیتی امور کرن رجیجو آخر نے اس بل کو جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کو بھیجنے کی تجویز پیش کی تاکہ اس بل کی تفصیلی جانچ کی جا سکے۔۔ مرکزی وزیر کی اس تجویز پر لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کہا ہے کہ وہ اس معاملے میں کمیٹی بنانے کا عمل جلد انجام دیں گے۔

 

مودی حکومت کی جانب سے متنازعہ بل کو پارلیمنٹ کی جوانئٹ کمیٹی کو رجوع کرنے کے فیصلے کو سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں کانگریس زیر قیادت انڈیا اتحاد کی بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button