نیشنل

110 فٹ کی بلندی سے آبشار میں چھلانگ لگانے والی لڑکی بچ گئی۔ ویڈیو وائرل

نئی دہلی: جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے کے مصداق ایک کم عمر لڑکی 110 فٹ کی بلندی سے خودکشی کی نیت سے آبشار میں چھلانگ لگادی تھی تاہم وہ بچ گئی۔ منگل کی شام چھتیس گڑھ کے جگدل پور میں واقع چتر کوٹ آبشار سے ایک لڑکی نے چھلانگ لگا دی جسے ایشیا کا نیاگرا کہا جاتا ہے۔ لڑکی کو تقریباً 110 فٹ بلند پانی سے چھلانگ لگاتے دیکھ کر لوگ چیخ اٹھے۔

 

 

 

معلوم ہوا کہ لڑکی کو اس کے گھر والوں نے کسی بات پر ڈانٹ ڈپٹ کی تھی۔ اس کے بعد وہ خودکشی کرنے وہاں پہنچ گئی۔ پولیس نے بتایا کہ لوہندی گوڈا میں رہنے والی نابالغ لڑکی کو اس کے رشتہ داروں نے کسی بات پر ڈانٹ ڈپٹ کی تھی۔ اس کے بعد ناراض ہو کر لڑکی چترکوٹ آبشار پر پہنچ گئی۔ کافی دیر تک وہ آبشار کے اوپر کھڑی رہی۔

 

 

 

اس کے بعد اس نے پانی میں چھلانگ لگادی۔ لڑکی کو ایسا کرتے دیکھ کر وہاں موجود لوگ چیخ اٹھے۔ انہوں نے شور مچا کر لڑکی کو روکنے کی کوشش کی لیکن تب تک وہ چھلانگ لگا چکی تھی۔ وہاں موجود افراد کی جانب سے اس لڑکی کا بنایا گیا ویڈیںمو تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button