نیشنل

عتیق احمد اور اشرف کا قتل 5 پولیس عہدیدار مطل

نئی دہلی: اترپردیش کے پریاگ راج میں پولیس کی حراست میں گینگسٹر و سیاستدان عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف کے قتل کے معاملے میں پانچ پولیس عہدیداروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ریاستی حکومت نے یہ فیصلہ کیا۔معطل کیے گئے پولیس عہدیداروں میں شہر کے شاہ گنج پولیس اسٹیشن کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر اشونی کمار سنگھ بھی شامل ہیں جبکہ دیگر چار میں دو انسپکٹر اور دو کانسٹیبل ہیں۔ عتیق اور اشرف احمد پولیس کی حراست میں تھے جب انہیں میڈیا کے سامنے پوائنٹ بلینک رینج سے گولیاں مارکر اس وقت ہلاک کر دیا گیا جب انہیں چیک اپ کے لیے ہسپتال لے جایا جارہا تھا۔ شوٹرس اپنے آپ کو صحافی کے طور پر ظاہر کرتے ہوئے وہاں پہنچے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button