بیرسٹر اویسی نے مرحوم مختار انصاری کے مکان پہنچ کر گھر والوں کو پرسہ دیا
نئی دہلی _ صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی نے اتوار کی رات اترپردیش کے غازی پور میں مرحوم مختار انصاری کے گھر پہنچ کر متوفی کے گھر والوں سے ملاقات کی اور انھیں پرسہ دیا ۔ اس موقع پر بیرسٹر اویسی نے مختار انصاری کی عدالتی حراست میں موت پر سوال اٹھایا اور آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ اس موقع پر مرحوم مختار انصاری کے فرزند عمر انصاری سے تفصیلی بات چیت بھی کی اور ہمت سے کام لینے کا مشورہ دیا
بیرسٹر اویسی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ آج ہم غازی پور میں مرحوم مختار_انصاری کے گھر گئے اور ان کے اہل خانہ کو پرسہ دیا ، اس مشکل وقت میں ہم ان کے اہل خانہ، حامیوں اور چاہنے والوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔انشاء اللہ روشنی ان اندھیروں کو توڑ کر آئے گی۔فرعون ہو تو موسیٰ بھی ضرور آئیں گے۔
واضح رہے کہ اترپردیش کے سینر سیاسی لیڈر مختار انصاری کا جمعہ کو اس وقت انتقال ہوگیا جب وہ کئی دنوں سے جیل میں مقید رہنے سے بیمار ہو گئے تھے ان کی موت پر ان بڑے بھائی نے الزام عائد کیا ہے کہ مختار انصاری کو زہر دے کر قتل کردیا گیا
आज मरहूम #मुख्तार_अंसारी के घर #गाजीपुर जाकर उनके खानदान को पुरसा दिया, इस मुश्किल वक्त में हम उनके खानदान, समर्थक और चाहने वालों के साथ खड़े हैं।
इंशा अल्लाह इन अंधेरों का जिगर चीरकर नूर आएगा,
तुम हो 'फिरौन' तो 'मूसा' भी जरूर आएगा।pic.twitter.com/oDQAbwNIiI
— Asaduddin Owaisi (@asadowaisi) March 31, 2024
In Ghazipur, @aimim_national chief @asadowaisi meets the family of Don turned politician #MukhtarAnsari to express condolences after his death pic.twitter.com/RUa7qKYoqV
— 🦏 Payal M/પાયલ મેહતા/ पायल मेहता/ পাযেল মেহতা (@payalmehta100) March 31, 2024