نیشنل

بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین کو پڑا دل کا دورہ

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین نے جمعرات کو انسٹاگرام پر اپنے بارے میں ایک بڑا انکشاف کیا ہے جس سے ان کے مداح حیران رہ گئے ہیں۔ درحقیقت اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں کچھ دن قبل دل کا دورہ پڑا تھا اور اب ان کی انجیو پلاسٹی ہوئی ہے۔

اداکارہ نے اپنے والد کے ساتھ ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی اور اس کے ساتھ ایک لمبی پوسٹ بھی لکھی- اداکارہ نے بتایا کہ کچھ دن پہلے مجھے دل کا دورہ پڑا… انجیو پلاسٹی کی گئی… اسٹنٹ ڈال دیا… اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ میرے کارڈیالوجسٹ نے بھی کہا ہے کہ میرا دل بہت بڑا ہے۔

اداکارہ نے مزید لکھا اپنی پوسٹ میں- ‘مجھے بہت سے لوگوں کا شکریہ ادا کرنا ہوگا جنہوں نے میری حمایت کی۔ وہ بھی جلد ہی کسی اور پوسٹ میں کروں گی۔ میں نے یہ پوسٹ صرف اس لیے کی ہے کہ میرے خیر خواہوں کو یہ خوشخبری مل جائے کہ سب ٹھیک ہے اور میں تھوڑی اور زندگی کے لیے تیار ہوں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button