نیشنل

ساورکر کا پوسٹر لگانے پر کرناٹک کے شیموگہ میں دو گروپوں میں تصادم

شیموگہ _ 15 اگست ( اردولیکس) کرناٹک کے شیموگہ ضلع میں ویر ساورکر کی تصویر کے مسئلہ پر دو گروپوں میں تصادم ہوگیا جس میں مبینہ طور پر ایک شخص کو چاقو سے مارا گیا ۔ جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایک گروپ نے ساورکر  کا پوسٹر لگا دیا تھا اور دوسرے نے اسے ہٹا دیا اور اس کی جگہ  ٹیپو سلطان کی تصویر لگا دی جو انگریزوں کے خلاف لڑے تھے ۔

اس کے فوراً بعد پولیس وہاں پہنچ گئی  اور پوسٹر کو ضبط کر لیا۔ پولیس کو ہجوم کو منتشر کرنے اور حالات کو قابو میں لانے کے لیے لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ عہدیداروں نے اس جگہ پر قومی پرچم نصب کیا جہاں پوسٹر لگایا گیا تھا۔ کشیدگی کے بعد پولیس نے علاقے میں بڑے اجتماعات پر  امتناعی احکامات نافذ کر دیے گئے ہیں اور اضافی فورس کو طلب کر لیا گیا ہے۔

 

علاقے کے ایک سینئر پولیس افسر لکشمی پرساد نے کہا کہ ہم نے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ کشیدگی بڑھنے سے   ہم نے لاٹھی چارج کا سہارا لیا۔ ہم نے ہجوم کو ہٹانے کی کوشش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button