جرائم و حادثات

بیدر میں بھیانک سڑک حادثہ حیدرآبادی خاندان کے 6 افراد ہلاک

حیدرآباد: بید ر میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے6 افراد ہلاک ہوگئے۔ حیدر آباد کے بیگم پیٹ سے تعلق رکھنے والے پولیس کانسٹیبل گر میدھر اپنے خاندان کے ساتھ سوامی مندر کے درشن کے لئے جارہے تھے کہ بنگور کے قریب قومی شاہرا ان کی کار کو پیچھے سے ایک کنٹینر نے ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں کار میں سوار 6 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ مرنے والوں کی شناخت حیدر آباد کے بیگم پیٹ کے رہنے والے گریدھر،پریہ،انیتا، مہیش‌اور جگدیش کے طور پر کی گئی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button