نیشنل

مشہورکامیڈین راجو سریواستو کو پڑا دل کا دورہ۔ ہاسپٹل میں شریک

نئی دہلی: مشہورکامیڈین راجو سریواستو کودل کا دورہ پڑنے کے بعد علاج کیلئے ہاسپٹل میں شریک کردیا گیا ہے۔ وہ آج جم میں ورزش کررہے تھے کہ ان کے قلب پرحملہ ہوا اوروہ غش کھا گرپڑے انھیں فوری علاج کیلئے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس دہلی میں کرایا گیا تھا۔ سریواستو اس وقت بے ہوش ہو گئے جب وہ ورزش کر رہے تھے۔ سریواستو کو ان کے ٹرینر نے فوری طور پرہاسپٹل منتقل کیا، انہیں ایمرجنسی میں داخل کیا گیا تھا اور انہیں دو بار کارڈیو پلمونری ریسیسیٹیشن (سی پی آر) دیا گیا تھا۔ سی پی آر ایک جان بچانے والی تکنیک ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button