تلنگانہ

سری رام ساگر پراجکٹ کے دروازے کھول دیئے گئے

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ ضلع نظام آباد میں واقع سری رام ساگر پراجکٹ جو کہ پوچم پاڑ پراجکٹ کے نام سے بھی مشہور ہے اس کے دروازے کھول دئیے گئے۔

 

ایس آر ایس پی سپرنٹنڈنگ انجینئر نے بتایا کہ پراجکٹ کی پانی کی سطح تقریباً 90 فیصد تک پہنچ گئی ہے، اس لیے پراجکٹ کے دروازے کھول کرپانی دریائے گوداوری میں چھوڑاگیا۔ انہوں نے گوداوری ندی کے آس پاس کے علاقوں کے عوام سے چوکس رہنے کی اپیل کی۔ مچھیروں سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ شکار پر نہ جائیں۔

 

انہوں نے کہا کہ ماہی گیروں، چرواہوں اور کسانوں کو چاہئے کہ وہ مویشیوں اور بھیڑوں کو دریا کے آبگیر علاقہ میں داخل ہونے سے روکیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button