نیشنل

مفت بس کی سیٹ حاصل کرنے خواتین کے درمیان مار پیٹ _ کرناٹک کے ایک بس اسٹیشن کا ویڈیو وائرل

بنگلورو _ کرناٹک میں کانگریس اقتدار میں آنے کے بعد اپنے انتخابی وعدہ کے مطابق ریاست کی خواتین کے لئے آر ٹی سی بسوں میں مفت سفر کی سہولت فراہم کی ہے جس سے روزانہ لاکھوں خواتین بسوں میں مفت سفر کررہی ہیں اس دوران بسوں میں سیٹ حاصل کرنے کے معاملے میں خواتین کے درمیان جھگڑوں اور گالی گلوج کے کئی واقعات بھی پیش آئے ۔ جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تھے

تازہ طور پر کرناٹک میں بس کی سیٹ کے لئے اسی طرح کا ایک اور واقعہ پیش آنے کی اطلاع ہے اس واقعہ کا ایک ویڈیو مختلف سوشل میڈیا نیٹ ورک پر وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک بس اسٹیشن میں رکی ہوئی بس کے سامنے چند خواتین ایک دوسرے کے خلاف گالی گلوج کرتے ہوئے بال پکڑ کر پٹائی کرلی۔ تاہم یہ ویڈیو کہاں سے تعلق رکھتا ہے اس کا علم نہیں ہوا

متعلقہ خبریں

Back to top button