نیشنل

اترپردیش کے پریاگ راج شہر میں دن دھاڑے فلمی انداز میں فائرنگ _ دو ہلاک ایک زخمی _ ویڈیو دیکھیں

لکھنو _ 26 فروری ( اردولیکس ڈیسک) اترپردیش میں سال 2005  میں پیش آئے بی ایس پی کے رکن اسمبلی  راجوپال کے سنسنی خیز قتل واقعہ کے اہم گواہ امیش پال کا جمعہ کو پریاگ راج شہر  میں دن دھاڑے فلمی انداز میں فائرنگ کرتے ہوئے قتل کر دیا گیا ۔ ان کی سیکیورٹی کے لیے دو گن مین بھی فائرنگ کی زد میں آگئے ۔ اس حملے میں ایک  امیش پال کا ایک گن من بھی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ دوسرے کو بھی گولیاں لگیں جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ ان کے قتل کا واقعہ حملہ آوروں نے 47 سیکنڈ میں انجام دیا۔

امیش پال پر دن دیہاڑے ان کے گھر کے سامنے فائرنگ کی گئی۔ امیش پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ عدالت سے گھر لوٹ رہے تھے۔ امیش پر حملے کا واقعہ امیش کے گھر کے سامنے لگے سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ہو گیا ہے۔ اس پورے واقعے کو 47 سیکنڈ میں انجام دیا گیا۔

 

امیش کی سفید رنگ کی کار دھومان گنج میں ان کے گھر کے سامنے رکی۔ دروازہ کھولنے کے بعد امیش گاڑی سے نیچے بھی نہیں اترے تھے کہ بائک پر آئے شخص نے ان پر  گولی چلا دی۔

جب تک امیش کے گن مین  گاڑی سے اترے، دوسری بائک پر آنے والا ایک اور حملہ آور نے گن مین  پر بھی گولی چلائی۔چند لمحوں تک روزگار  گولیاں چل رہی تھی جہاں امیش اور دونوں گن مین گولیوں کی زد میں آگئے ۔ وہیں گولیاں دیواروں سے بھی ٹکرائی ۔

ا

جب گولیاں لگیں تو امیش گھر کی طرف بھاگ پڑے، تبھی حملہ آوروں میں سے ایک نے بم پھینک دیا۔ حملہ آور دوسرے بم سے امیش پال پر حملہ کرنے کے بعد اپنی بائک پر فرار ہو چکے تھے۔حملہ آوروں نے صرف 47 سیکنڈ میں اس واردات کو انجام دیا۔ اس کے بعد گھر والوں نے  امیش کو لے کر اسپتال پہنچے۔ ڈاکٹروں نے امیش اور اس کے گن مین میں سے ایک کو مردہ قرار دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button