ہیرا گولڈ مزید 33 کروڑ کے اثاثہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے کئے اٹاچ

حیدرآباد: انفورسٹمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے ہیرا گولڈ معاملہ میں کمپنیوں کی ایم ڈی نوہیرا شیخ کی 33.06 کروڑ روپے کی جائیداد اٹاچ کرلیا ہے جن میں 24 ذاتی اور کارپوریٹ اثاثہ شامل ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ ای ڈی نے ماضی میں اس معاملہ میں تقریباً 367 کروڑ روپے کے اثاثے ضبط کیے ہیں۔ تازہ ترین پیشرفت کے ساتھ ای ڈی نے اعلان کیا ہے کہ ای ڈی کے ذریعہ اٹاچ کئے گئے اثاثہ جات 400 کروڑ روپے تک پہنچ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ ڈپازیٹرس سے قریب 500 کروڑ کی وصولی کے بعد ادائیگی میں تاخیرکے الزامات کا سامنا کرنے والی خاتون نوہیرا شیخ کے خلاف ای ڈی کے حکام نے سال 2018 میں منی لانڈرنگ کا کیس درج کیا تھا۔
ED has provisionally attached 24 immovable properties of Mrs. Nowhera Shaik & Heera Group of companies, Hyderabad worth Rs.33.06 Cr under the provisions of PMLA,2002 in a case related to defrauding gullible people. Total attachment in the case stands at Rs.400.06 Crore(approx).
— ED (@dir_ed) March 25, 2023