نیشنل

مہارشٹرا اسمبلی انتخابات کے ابتدائی رجحانات – بی جے پی کو سبقت ؛ امتیاز جلیل اور ذیشان صدیقی لیڈنگ میں

مہارشٹرا اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے ابتدائی رجحانات سامنے ارہے ہیں جس میں مہارشٹرا میں ایک بار پھر بی جے پی اتحاد اقتدار میں آنے کے امکانات ہیں۔ بی جے پی اتحاد بڑی اکثریت کی طرف بڑھ رہی ہے۔ 288 رکنی اسمبلی کے نتائج شام تک نکل آئیں گے۔

 

بی جے پی کی قیادت والے این ڈی اے کو 147 نشستوں پر برتری حاصل ہے، جبکہ ایم وی اے اتحاد 84 نشستوں پر آگے ہے۔

 

مہاراشٹر اسمبلی میں کل 288 نشستیں ہیں، اور حکومت بنانے کے لیے 145 نشستیں جیتنی ضروری ہیں۔ کولابا حلقے میں بی جے پی کے امیدوار راہول نرویکر، بارامتی میں اجیت پوار، اور ورلی میں شیو سینا (یو بی ٹی) کے امیدوار آدتیہ ٹھاکرے آگے چل رہے ہیں۔ کوپری حلقے میں مہاراشٹر کے چیف منسٹر ایکناتھ شندے برتری رکھتے ہیں،

 

واندری ایسٹ میں بابا صدیقی کے بیٹے زیشان صدیقی (این سی پی)، اسلام پور میں این سی پی ایس پی امیدوار جینت پاٹل، اور اورنگ آباد ایسٹ میں مجلس کے امیدوار امتیاز جلیل بھی آگے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ امتیاز جلیل 8 ہزار سے زائد ووٹوں کی اکثریت سے آگے چل رہے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button