نیشنل

بیدر میں اشرار کی‌شر پسندی۔مسجد میں گھس‌ گئے ، مسلمانوں کا شدید احتجاج

بیدر: دسہرہ جلوس کے موقع پر اشرار ریاست کرناٹک کے شہر بیدر کی تاریخی مدرسہ مسجد محمود گاواں کا قفل تو ڑ کر گھس گئے اور شر پسندی کی گئی۔ اشرار جے شری رام کے نعرے لگارہے تھے اور انھوں نے مسجد کے سا منے گلال پھینکا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مسلمانوں کی بڑی تعداد نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاج کیا اور اشرار کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا پولیس سے شکایت کی گئی۔بیرسٹر اسدالدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد‌المسلمین نے بیدر کرناٹک کے تاریخی محمود گاواں مسجد اور مدرسہ میں فرقہ پرستوں کے گھس جانے کے واقعہ کی مذمت کی اور اس واقعہ کا ویڈیو انہوں نے ٹویٹر پر پوسٹ کیا۔

صدر مجلس نے کہا کہ بی جے پی صرف مسلمانوں کو نیچا دکھانے کے لیے اس طرح کی سرگرمیوں کو فروغ دے رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button