جرائم و حادثات
حیدرآباد کے پرانے شہر میں خاتون کے قتل کی واردات

حیدرآباد: شہر کے چادرگھاٹ علاقہ میں آج ایک خاتون کے قتل کی واردات رونما ہوئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق طاہرہ بانو نامی 34 سالہ خاتون کا مہلک ہتھیاروں سے حملہ کرکے قتل کردیا گیا۔
مقتول خاتون کا تعلق چنچل گوڑہ سے بتایا گیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق وہ اعظم پورہ کے قریب واقع منہا ہول سیل کلاتھنگ شاپ میں کام کرتی تھیں۔
قتل کی وجہہ فوری طور پر پتہ نہیں چل سکی مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس مقام واقعہ پر پہنچ گئی اور
نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا۔



