تلنگانہ کے میدک ٹاون میں بیلوں کو گاو شالہ منتقل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے شر پسندوں کی توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی _ پولیس لاٹھی چارج ؛ حالات کشیدہ

میدک _ 15 جون ( اردولیکس) تلنگانہ کے میدک ٹاون میں اس وقت شدید کشیدگی پیدا ہوگئی جب بی جے پی اور زعفرانی تنظیموں کے سینکڑوں کارکنوں نے ایک مدرسہ میں رکھے گئے بیلوں کو گاو شالہ منتقل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ٹاون میں گھومتے ہوئے توڑ پھوڑ کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی کی۔
جس پر پولیس نے لاٹھی چارج بھی کیا ۔اشرار نے میدک ٹاون کے دکانوں کو بند کرواتے ہوئے پولیس اسٹیشن کے سامنے دھرنا دیا اور ایک ہاسپٹل میں توڑ پھوڑ کی۔
بتایا جاتا ہے کہ میدک ٹاون میں واقع مدرسہ منہاج العلوم میں قربانی کے لئے 20 بیلوں کو لایا گیا تھا شر پسندوں نے اس کی اطلاع پاکر مدرسہ میں داخل ہوئے اور جانوروں کو گاو شالہ منتقل کرنے کا مطالبہ کیا۔ پولیس کی مداخلت کے بعد شروع پسند وہاں سے چلے گئے اور شام میں سینکڑوں کی تعداد میں دوبارہ سرگرم ہوگئے اور جئے شری رام کے نعرے لگاتے ہوئے میدک میں دہشت مچا دی۔ پولیس اسٹیشن کے پاس مدرسہ کے ذمہ دار اور دیگر مسلم نوجوانوں کو نشانہ بنایا۔ فی الحال میدک میں حالات کشیدہ ہیں