نیشنل

پاکستانیوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر ملک سے نکالا جائے: امیت شاہ

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے تمام ریاستوں کے چیف منسٹرس سے تبادلہ خیال کیا۔ ان کی جانب سے واضح طور پر کہا گیا ہے کہ تمام پاکستانیوں کو تلاش کر کے ملک سے نکالا جائے اور ان کے ویزے منسوخ کیے جائیں۔

 

پہلگام حملے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب امیت شاہ نے اس انداز میں تمام چیف منسٹر سے گفتگو کی ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ وزیر داخلہ نے اس سے قبل تمام اعلیٰ حکام کے ساتھ ایک میٹنگ کی جس کے بعد ریاستوں کے چیف منسٹرس

 

کے لیے یہ ہدایات جاری کی گئیں۔معلومات کے مطابق چہارشنبہ کے روز سی سی ایس (کابینہ کمیٹی برائے سلامتی) کی میٹنگ کے بعد فیصلہ ہو چکا تھا کہ پاکستانیوں کے ویزے منسوخ کیے جائیں گے۔ اسی سلسلے میں اب امیت شاہ

 

نے تمام ریاستوں کے چیف منسٹرس کو بھی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ قابل غور بات یہ ہے کہ کئی ریاستوں میں غیر قانونی طور پر پاکستانی شہری مقیم ہیں جنہیں اب شناخت کر کے ملک بدر کرنے کی بات کی جا رہی ہے۔

 

جہاں ایک جانب امیت شاہ اعلیٰ حکام کے ساتھ میٹنگ کر رہے ہیں وہیں دوسری طرف آرمی چیف اپیندر دویدی نے بھی جموں و کشمیر کا دورہ کیا ہے۔ انہوں نے بھی تحقیقاتی ایجنسیوں سے ضروری معلومات حاصل کی ہیں اور انہی کی

 

بنیاد پر آئندہ کی حکمت عملی طے کی جا رہی ہے۔ حکومت کے یہ اقدامات اس بات کی طرف اشارہ کر رہے ہیں کہ جلد کوئی بڑا قدم اٹھایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button