ایجوکیشن

مولاناآزاداسٹیڈی سینٹربودھن میں فاصلاتی تعلیم میں داخلوں کا آغاز

بودھن (راست) ڈاکڑناہیدہ بیگم کورڈینیڑبودھن مولانا آزادنیشنل اردویونیورسٹی فاصلاتی تعلیم نےاپنا ایک پریس نوٹ جاری کرتےہوئےبتلایا کہ مولانا آزادنیشنل اردویونیورسٹی اسٹیڈی سنٹربودھن میں فاصلاتی طریقہ تعلیم کےمختلف پی جی اور یوجی کورسیس جن میں ایم اے (اردو)، ایم اے (انگریزی)،ایم اے (اسلامک اسٹڈیز)،ایم اے(تاریخ)۔ایم اے (عربی)’ایم اے( ہندی) کےساتھ ساتھ بی اے، بی کام ،بی۔ایس سی(لائف سائنس),بی ایس سی(ایم پی سی) اور ڈپلومہ ان ٹیچ انگلیش ، ڈپلومہ ان جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن ، سرٹیفکیٹ کورس اہلیت اردو بذریعہ انگریزی اورسرٹیفیکٹ کورس فنکشنل انگلش شامل ہیں۔تعلیمی سال 2024-2023 کےلیےداخلوں کا آغازہوچکاہے۔

 

 

آن لائن درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 25/آگسٹ 2023ہے۔لہذاایسے طلباءوطالبات جوانٹرمیڈیٹ اورڈگری کےبعدبھی گھربیھٹےاپنی آگےکی تعلیم کوجاری رکھنا چاہتےہیں وہ اس سنہری موقع سے ضروراستفادہ حاصل کریں۔واضع رہے ہیکہ اس سال فاصلاتی تعلیم مولانا آزادیونیورسٹی کی جانب سے صرف بودھن اسٹیڈی سنڑمیں بی ایس سی(لائف سائنس)اور بی ایس سی(ایم پی سی) کورسیس کی اجاذت دی گئ۔بودھن اسٹیڈی سنٹرمیں داخلہ کےلیےدیےگیےنمبرات 9848861441,9440019307,

8919564314سے رابطہ کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button