تلنگانہ میں آج ایس آئی آر کا آخری دن – 78 فیصد فارمس داخل ؛ 73 لاکھ سے زائد ووٹرس کے نام حذف ہونے کا امکان

تلنگانہ میں ووٹرس کی خصوصی جامع نظرثانی کے دوران 73 لاکھ 95 ہزار 954 ووٹ حذف کئے جانے کا امکان ہے۔ ریاست میں ایس آئی آر کا عمل آج پیر کو مکمل ہونے جا رہا ہے
۔ اب تک 2 کروڑ 64 لاکھ 30 ہزار 494 اینیومریشن فارمس کی ڈیجیٹلائزیشن مکمل ہوچکی ہے، جبکہ ریاست میں کل ووٹروں کی تعداد 3 کروڑ 38 لاکھ 26 ہزار 448 ہے۔ اس طرح ریاست بھر میں 78.14 فیصد فارمس کی ڈیجیٹلائزیشن مکمل ہوئی ہے۔
ڈیجیٹلائزیشن کے معاملے میں حیدرآباد 58.58 فیصد کے ساتھ سب سے پیچھے ہے۔ اس کے بعد میڑچل-ملکاجگیری 63.82 فیصد اور رنگاریڈی 64.91 فیصد کے ساتھ ہیں۔ سب سے زیادہ 94.30 فیصد ڈیجیٹلائزیشن یادادری بھونگیر میں مکمل ہوئی ہے۔
اس کے بعد میدک 90.54 فیصد اور سوریہ پیٹ 90.43 فیصد کے ساتھ ہیں۔ کمرم بھیم آصف آباد میں 89.45 فیصد اور جگتیال میں 89.60 فیصد ڈیجیٹلائزیشن مکمل ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق حیدرآباد، رنگاریڈی اور میڑچل اضلاع میں دو مرتبہ مہلت بڑھائے جانے کے باوجود ڈیجیٹلائزیشن کی شرح میں خاطر خواہ اضافہ نہیں ہوا۔




