نیشنل

حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں آج سے 5 جی خدمات

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نےآج ملک میں 5 جی خدمات کا آغاز کیا۔ انہوں نے پرگتی میدان میں انڈین موبائل کانگریس کا افتتاح کیا اور 5 جی خدمات کا آغاز کیا۔ 4 جی 5 جی سے زیادہ تیز خدمات فراہم کرے گا ملک کے ٹیلی کام شعبہ میں ایک نئے دور کا آغاز ہے۔

پہلے مرحلے کے تحت حیدرآباد کے علاوہ احمد آباد‘ جام نگر‘ کولکتہ‘ اور چینائی جیسے 13 شہروں میں یہ خدمات دستیاب رہے گی، کچھ وقت کے بعد اسے ملک کے تمام شہروں تک وسعت دی جائے گی۔ حال ہی میں 5 جی اسپٹکرم کی نیلامی کا عمل کامیابی کے ساتھ انجام پایا۔ مکیش امبانی کی قیادت میں جیو میں 88 ہزار 78 کروڑ کی لاگت سے اسپکٹرم حاصل کیا۔ سنیل متل کی قیادت میں ایرٹیل نے 43 ہزار 84 کروڑ‘ ووڈا ‘ آیئڈیا نے 18 ہزار 799 کروڑ میں اسپکٹرم خریدے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button