نیشنل

بیریکیڈ پر چڑھ گئے راہول گاندھی، قومی پرچم تھام کر احتجاج؛ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے انڈیا اتحاد کے کئی قائدین گرفتار

دہلی میں الیکشن کمیشن کے خلاف انڈیا اتحاد کا احتجاج، راہول گاندھی سمیت کئی قائدین زیر حراست

 

نئی دہلی: چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے انڈیا اتحاد کے قائدین نے ملک کی دارالحکومت دہلی میں زبردست احتجاج کیا۔ منگل کی صبح انڈیا اتحاد کے قائدین نے پارلیمنٹ کے مکر دوار سے الیکشن کمیشن کے دفتر ’نرواچن سدن‘ کی جانب ریلی نکالی۔ مظاہرین نے ’’سیو ڈیموکریسی‘‘ کے بینر اٹھا رکھے تھے اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا۔

 

احتجاج کے پیش نظر پولیس نے بڑے پیمانے پر سکیورٹی انتظامات کیے اور آکاشوانی بھون کے قریب بیریکیڈس لگا کر ارکان پارلیمنٹ کو آگے بڑھنے سے روک دیا۔ پولیس کی کارروائی پر کانگریس کے سینئر قایدین راہول گاندھی، ملکارجن کھرگے اور پرینکا گاندھی سڑک پر ہی بیٹھ گئے۔

 

بعد ازاں راہول گاندھی بیریکیڈ پر چڑھ گئے اور ہاتھ میں قومی پرچم تھام کر احتجاج کیا۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے پولیس نے راہول گاندھی، پرینکا گاندھی سمیت انڈیا اتحاد کے متعدد قایدین کو حراست میں لے لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button