ایجوکیشن

آرمور کےجناب اسلم بن محسن اسکول اسسٹنٹ سماجی علم کو ضلعی سطح کا بیسٹ ٹیچر ایوارڈ

آرمور –  محکمہ تعلیمات اور کلکٹریٹ نظام آباد کی جانب سےبین الاقوامی یوم اساتذہ کے موقع پر نظام آباد ضلعی سطح پر آرمور سے تعلق رکھنے والے اسلم بن محسن اسکول اسسٹنٹ سماجی علم گورنمنٹ ہائی اسکول اردو میڈیم سعید آبادآرمورکو نمایاں تعلیمی خدمات،ضلعی سطح پر ریسورس پرسن کی خد مات اور ریاستی سطح پر نصابی اور مواد مضمون سماجی علم کی تیاری میں خدمات انجام دینے پر ہمت افزائی و ان کی خدمات کو سراہنے کے لیے ضلعی سطح کا بہترین استاد منتخب کیا گیا ہے۔

 

انہیں یہ اعزاز یومِ اساتذہ (ٹیچرز ڈے) کے موقع پر مہمان خصوصی سدرشن ریڈی سابقہ ریاستی وزیرو ایم ایل اے بودھن و مشیر ریاستی حکومت تلنگانہ ،بھوپت ریڈی نظام آباد رورل ایم ایل اے ،جناب طاہر بن حمدان چیئرمین اردو اکیڈمی تلنگانہ، آئلہ ترپاٹھی کلکٹر نظام آباد اور اشوک ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نظام آباد کے ہاتھوں ایوارڈ سے نوازا گیا اور شال پوشی کی گی۔

 

اس موقع پر رویندر منڈل ایجوکیشن آفیسر آرمور اور لکشمی نرسیا کامپلکس ہیڈ ماسٹر زیڈ پی ایچ ایس بوائز ہائی اسکول آرمور، شوبھا انچارج ہیڈ ماسٹرگورنمنٹ ہائی اسکول سعید آباد آرمور، محمد مجیب الدین گزیٹڈ ہیڈ ماسٹر زیڈ پی ایچ ایس اردو میڈیم پرکٹ اور اسکول کے اساتذہ وسماجی علم فورم اساتذہ کے علاوہ عزیز و اقارب معززین نے اس موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button