تلنگانہ

چھ ماہ سے راشن نہ لینے والوں پر کارروائی، یکم اکتوبر سے 1.58 کروڑ راشن کارڈ عارضی طور پر معطل ہونے کا امکان

راشن کارڈوں کو ختم کرنے کے معاملے میں مرکزی حکومت نے ایک اور اہم فیصلہ کیا ہے۔ عوامی تقسیم نظام  میں موجود بوگس اور نااہل مستحقین کو ہٹانے کی کارروائی کے تحت یہ فیصلہ یکم اکتوبر سے نافذ کیا جائے گا

 

۔ بتایا جا رہا ہے کہ گزشتہ چھ ماہ سے راشن حاصل نہ کرنے والے مستحقین کے راشن کارڈ عارضی طور پر معطل کردیئے جائیں گے۔ ایک معروف قومی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی حکومت اگلے ماہ تقریباً 1.58 کروڑ مستحقین کے راشن کارڈ عارضی طور پر غیر فعال کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق، مرکزی وزارتِ خوراک کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ مستحقین کے نام فوری طور پر ڈیٹا بیس سے مکمل طور پر حذف نہیں کئے جائیں گے، بلکہ پہلے ان کے راشن کارڈ عارضی طور پر غیر فعال کئے جائیں گے۔ ایسے مستحقین کو یہ ثابت کرنے کے لئے تین ماہ کا وقت دیا جائے گا کہ وہ راشن حاصل کرنے کے حقیقی حقدار ہیں

 

۔ اس مدت کے دوران اگر فیلڈ ویری فکیشن مکمل ہوجائے اور ای-کے وائی سی کا عمل بھی مکمل کرلیا جائے تو راشن کارڈ دوبارہ فعال کردیئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button