نیشنل

مہاراشٹرا کے پربھنی میں زیر تعمیر مندر کی چھت گرنے سے 7 افراد ہلاک، 25 زخمی

ممبئی: مہاراشٹر کے پربھنی ضلع کے مانوت تعلقہ میں واقع یشواڑی ہنومان مندر میں ہفتہ کے روز پیش آئے ایک افسوسناک حادثہ میں کم از کم سات افراد ہلاک اور 25 دیگر زخمی ہو گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب زیر تعمیر ہال کی چھت اچانک منہدم ہو گئی، جہاں ہفتہ وار پوجا اور اجتماعی طعام کے لیے بڑی تعداد میں عقیدت مند جمع تھے۔

 

ضلع کلکٹر سنجے چوہان، سب ڈویژنل آفیسر سنگیتا چوہان اور تحصیلدار پانڈورنگ ماچیواڑ کے مطابق ملبے تلے دبے 32 افراد کو نکال لیا گیا، جن میں سے سات کو مردہ قرار دیا گیا، جبکہ 25 زخمیوں کو علاج کے لیے مختلف ہاسپٹلس میں منتقل کیا گیا۔

 

ریسکیو آپریشن تقریباً ڈھائی گھنٹے تک جاری رہا، جس میں پولیس، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم، محکمہ تعمیرات عامہ (پی ڈبلیو ڈی) اور مقامی دیہاتیوں نے حصہ لیا۔

 

حکام کے مطابق چھت گرنے کی اصل وجہ کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے اور واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button