نیشنل

نریندرمودی کے بھائی کی گاڑی کو حادثہ۔ ارکان خاندان زخمی

نئی دہلی: وزیراعظم نریندرمودی کے بھائی اوران کے ارکان خاندان سڑک حادثہ میں زخمی ہوگئے۔ کرناٹک کے میسور میں وزیر اعظم نریندر مودی کے بھائی پرہلاد مودی کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ میسور تعلقہ کے کڈاکولا کے قریب اس وقت پیش آیا جب گاڑی ڈیوائیڈرسے ٹکرا گئی۔ پرہلاد مودی اپنی مرسڈیز بینز کار میں بنگلور سے باندی پور جا رہے تھے۔ گاڑی میں پرہلاد مودی ان کا بیٹا، بہو اور پوترا بھی ان کے ساتھ تھے۔ اس حادثے میں پرہلاد مودی، ان کی بہو اور پوتے کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔ بیٹے اور ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئیں۔ میسور کی ایس پی سیما لاٹکر فوراً موقع پر پہنچ گئیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر میسور کے جے ایس ایس ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ واضح رہے کہ پرہلاد مودی گجرات فیئر پرائس شاپس اور کیروسین لائسنس ہولڈر اسوسی ایشن کے سربراہ ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button