تلنگانہ

کانگریس رکن پارلیمنٹ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کا فون کال وائرل _چھوٹے بھائی کی کامیابی کے لئے کانگریس قائد سے مدد کی درخواست

حیدرآباد _ 21  اکتوبر ( اردولیکس) تلنگانہ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کے  ایک فون  کال کا آڈیو لیک ہوا ہے جس سے کانگریس پارٹی میں ہلچل پیدا ہوگئی ہے  واضح رہے کہ رکن پارلیمنٹ وینکٹ ریڈی کے چھوٹے بھائی راج گوپال ریڈی منوگوڑو اسمبلی حلقہ میں بی جے پی سے مقابلہ کررہے ہیں چھوٹے بھائی کی کامیابی کے لئے وینکٹ ریڈی نے حلقہ کے چنڈور منڈل کے ایک کانگریس لیڈر کو فون کیا۔اور ان سے درخواست کی کہ وہ راج گوپال ریڈی کو ووٹ دلائیں۔ پارٹی سے ہم کو کوئی تعلق نہیں ہے

وینکٹ ریڈی نے  فون کال میں کہا کہ وہ اس دھچکے سے پی سی سی کے سربراہ بن جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ریاست بھر میں پدیاترا کرتے ہوئے  کانگریس کو اقتدار میں لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پارٹیوں کو نہ دیکھیں اور راجگوپال ریڈی کو ووٹ دیں۔

 

وینکٹ ریڈی نے وعدہ کیا کہ وہ ہر چیز کا خیال رکھیں گے ۔ کانگریس لیڈر وینکٹ ریڈی  کا آڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button