نیشنل

سڑک حادثہ میں شیر ہلاک۔ ٹکر کے بعد زخمی شیر کے لڑکھڑاتے ہوئے جنگل میں جانے کا ویڈیو وائرل

ممبئی: ایک تیز رفتار کار نے شیر کو ٹکر دے دی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا تھا بعدازاں اس کی موت ہوگئی۔ یہ حادثہ ریاست مہاراشٹر ا کے گونڈیا ضلع میں جمعرات 10 اگست کی رات پیش آیا۔

 

 

ذرائع کے مطابق رات ساڑھےدس بجے گونڈیا ضلع کے جنگلاتی علاقے میں ہائی وے سے گزرنے والی ایک تیز رفتار کار نے شیر کو ٹکر دے دی، ٹکر لگنے کے بعد شیر کچھ دیر تک سڑک پر ہی زخمی حالت میں بیٹھ گیا پھر وہ کسی طرح لڑکھڑاتا ہوا کچھ دیر بعد سڑک عبور کر کے جنگلاتی علاقے میں داخل ہو گیا۔

 

 

یہ منظر سی سی ٹی وی اس منظر کسی نے اپنے فون میں قید کرلیا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کی جانب سے شیر کو تلاش کرنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا تھا اور آج شیر کا پتہ چلایا گیا۔ زخمی شیر کو علاج کے لیے ناگپور لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں وہ مر گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button