وندے ماترم کی توہین اب جیل لے جائے گی — مرکزی کابینہ نے سخت قانون کی منظوری دے دی

نئی دہلی – 7 مئی ( اردو لیکس) قومی ترانے “وندے ماترم” کی توہین کرنے والوں کو اب جیل کی سزا دی جائے گی ، مرکزی کابینہ نے قانون میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی کابینہ نے ایک اہم اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ “قومی وقار کی توہین کی روک تھام ایکٹ 1971” میں ترمیم کرتے ہوئے “وندے ماترم” کو بھی انہی قوانین کے دائرے میں شامل کیا جائے جو پہلے صرف “جن گن من”، قومی پرچم اور آئین پر لاگو تھے۔
قانون کے مطابق اب اگر کوئی شخص جان بوجھ کر وندے ماترم کی توہین کرے گا یا اس کی ادائیگی میں خلل ڈالے گا تو اسے مجرمانہ جرم تصور کیا جائے گا۔ اس جرم پر زیادہ سے زیادہ تین سال قید، جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں۔
ترمیم کے تحت پہلی بار جرم کرنے پر جرمانہ جبکہ دوبارہ خلاف ورزی پر قید کی سزا دی جا سکے گی۔ کابینہ کے اس فیصلہ کو حکومت نے قومی علامتوں کے احترام کے تحفظ کی سمت میں ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔




