تلنگانہ

گاوں گاوں چائینا بازار، میک ان انڈیا کہاں ہے؟ چیف منسٹرتلنگانہ کا وزیراعظم سے سوال

جگتیال: چیف منسٹرتلنگانہ کے چندرشیکھرراو نے ایک بار پھرمرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ چیف مسنٹرنے جگتیال میں جلسہ عام سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ گاوں گاوں چائینا بازارپھیل رہے ہیں کیا یہی میک ان انڈیا ہے؟ انھوں نے کہا کہ میک ان انڈیا کہیں نظرنہیں آتا؟ کورٹلہ کے منش دواخانہ کے بازوچائینا بازار ، جگتیال کے جمعرات بازا میں چائینا بازار، کریم نگرکے سرکس گراونڈ کے پاس چائینا بازارہیں، انھوں نے کہا کہ کیا یہی میک ان انڈیا ہے؟ میک ان انڈیا بازارکہاں ہیں۔ گاوں گاوں چائینا بازار کیوں آرہے ہیں۔ ناخن کاٹنے کے نیل کٹرسے لے کرداڑھی بنانے کی شیونگ بلیڈ، کرسیاں، صوفہ، دیولی کے پٹاخہ بھی چین سے آنے چاہئے؟ انھیں کون فروغ دے رہا ہے، ملک میں کیا ہورہا ہے؟ اس پرغوروفکرکی ضرورت ہے ورنہ بہت بڑا نقصان ہوسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button