انٹر نیشنل

سوشل میڈیا کی وجہ سے نئی نسل سماجی تعلقات قائم نہیں کرسکتی۔سعودی ماہر نفسیات ڈاکٹر ولید الزہران

ریاض ۔ کے این واصف
سوشیل میڈیا نے انسانی زندگی میں جہاں بہت سے فوائد اور آسانیاں پیدا کیں وہیں اس کے بے شمار نقصانات بھی ہیں۔ خصوصاُ ہماری نئی نسل پر اس کے مضر اثرات زیادہ مرتب ہورہے ہیں۔ اس سلسلہ میں ایک سعودی ماہر نفسیات ڈاکٹر ولید الزہرانی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے نئی نسل سماجی تعلقات بنانے سے قاصر ہو رہی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’سنہ 2000 کے بعد پیدا ہونے والی نسل سوشل میڈیا اور فرضی دنیا کی عادی ہوگئی ہے‘۔’اس کا سب سے بڑا نقصان یہ ہے کہ وہ لوگوں سے میل جول اور تعلقات بنانے میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
’سوشل میڈیا کی وجہ سے یہ نسل کنارہ کشی، علیحدگی، تنہائی پسندی اور خاموشی کو زیادہ پسند کرتے ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’واٹس ایپ اور اس طرح کے سماجی رابطوں کی وجہ سے معاشرہ افراد میں دوری پیدا کررہا ہے۔ اس کے علاوہ افراد خاندان کے درمیان تک میل ملاپ نہیں ہورہا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سوشل میڈیا کے علاوہ الیکٹرانک گیمز کی وجہ سے 12 سے 18 سال کی عمر کے نوجوانوں میں مختلف نفسیاتی مسائل بھی پیدا ہورہے ہیں‘۔

متعلقہ خبریں

Back to top button