تلنگانہ

عادل آباد ضلع کے اندراولی گاوں میں شیر کی موجودگی سے عوام میں دہشت _ ویڈیو دیکھیں

عادل آباد_ تلنگانہ کے عادل آباد ضلع کے اندراولی گاوں میں شیرکی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی۔بعض مقامی افراد نے سب سے پہلے اس جنگلی جانور کو موتنور اور گنیرامواضعات کے درمیان کل شب دیکھا اور اس بات کی اطلاع مقامی افراد کو دی جس کے ساتھ ہی مقامی افراد پرخوف طاری ہوگیا۔محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے شبہ ظاہر کیا کہ ٹائیگر ریزرو سے یہ شیر ایجنسی علاقہ میں داخل ہوا۔مقامی افراد نے کہاکہ قبل ازیں بھی اس شیرنے ان کے مویشیوں پر حملہ کیاتھا۔اس کی نقل وحرکت سے مقامی افراد میں سنسنی پھیل گئی جو راتوں کو گھروں سے نکلنے میں خوف محسوس کررہے ہیں۔محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے مقامی افرادسے خواہش کی ہے کہ وہ چوکسی اختیار کریں اور گھروں سے تنہا نہ نکلیں۔مقامی افراد نے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں سے خواہش کی ہے کہ وہ اس شیر کو فوری طورپر پکڑلیں تاکہ وہ راحت کی سانس لے سکیں اور گھروں سے بلاخوف کام کے لئے نکل سکیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button