این آر آئی

سعودی عرب میں ہائی وے کا سفر کرنے سے قبل موسم کا احوال معلوم کرلیں۔ روڈ سیکیورٹی

ریاض ۔ کے این واصف

مملکت میں پچھلے ہفتہ کی خوفناک بارش کے پیش نظر سعودی روڈ سیکیورٹی فورس نے تمام شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ ہائی وے کا سفر کرنے سے پہلے موسم کا احوال معلوم کرلیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق روڈ سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’بعض علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث ہائی وے کا سفر خطرناک ہوسکتا ہے‘۔
روڈ سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’جازان ریجن میں خصوصی طور پر ہائی وے کا سفر انتہائی احتیاط سے کرنے کی ضرورت ہے‘۔
’یہاں کئی علاقوں میں سیلاب کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں کا خطرہ موجود ہے‘۔
دوسری طرف ماہر موسمیات عبد العزیز الحصینی نے توقع ظاہر کی ہے کہ منگل اور بدھ کو متعدد علاقوں میں موسم غیر یقینی رہے گا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’مدینہ منورہ، مکہ مکرمہ، باحہ، عسیر، جازان اور قصیم میں خصوصی طور پر موسلادھار بارش کی توقع ہے‘۔
ادھر محکمہ موسمیات نے بھی اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ’جازان، عسیر باحہ اور مکہ مکرمہ کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود ہے جس کے باعث آج بھی بارش کاامکان ہے‘۔

متعلقہ خبریں

Back to top button