جرائم و حادثات

چیف منسٹر تلنگانہ سے ملاقات کے لیے حیدرآباد آنے والے گوا کے شہری کو حملہ کر کے لوٹ لیا گیا

حیدرآباد:گوا کا ایک شہری جو چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کے لیے شہر آیا ہوا تھا اسے آٹو ڈرائیورس نے حملہ کر کے لوٹ لیا۔ اس سلسلے میں مدھورا نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی ہے۔

 

گوا سے تعلق رکھنے والا ڈیسیلوا جمعہ کے دن پرجا دربار میں چیف منسٹر سے ملاقات کرنے کے لیے شہر پہنچا تھا، تاہم اس کی ملاقات چیف منسٹر سےنہیں ہو سکی۔ بعد ازاں وہ بذریعہ آٹو جوبلی ہلز سے رات 11 بجے سکندرآباد جا رہا تھا، راستے میں اس نے آٹو ڈرائیور کو بتایا کہ اس کے پاس ہندوستانی کرنسی نہیں ہے بلکہ یورو ہے۔

 

آٹو ڈرائیور نے اپنے ساتھیوں کو طلب کر لیا اور گوا کے شہری کو سنسان مقام پر لے جایا گیا، آٹو ڈرائیورس نے ڈیسیلوا پر حملہ کر کے اس کے پاس سے 1200 یورو کے علاوہ لیپ ٹاپ، سیل فون چھین لیا۔

 

اس سلسلے میں ڈیسیلوا کی شکایت پر مدھورا نگر پولیس نے کیس درج کر کے چھان بین شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button