این آر آئی

سفارت خانہ ہند لبنان میں “یوگا ڈے” کا اہتمام

ریاض ۔ کے این واصف
سفارت خانہ ہند لبنان نے بیروت میں یوگا کے 8ویں بین الاقوامی دن پر “ یوگا ڈے” کا اہتمام کیا۔ سفارت خانے کے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق سفیر ہند برائے لبنان ڈاکٹر سہیل اعجاز خان نے بیروت میونسپلٹی اور جبیل-بائبلوس میونسپلٹی کا مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع انہوں نے اپنے خطاب میں تمام یوگا اسکولوں اور تقریبات میں حصہ لینے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ سفیر سہیل خان نے انسانی زندگی میں یوگا کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوگا دنیا کو ہندوستان کا تحفہ ہے۔ یوگا ایک 5,000 سال پرانا جسمانی، ذہنی اور روحانی مشق ہے جس کی ابتدا ہندوستان میں ہوئی ہے۔ڈاکٹر عبیر علی، چیف آف پروٹوکول، وزارت خارجہ نے اس موقع پر یوگا کے فوائد اور اس کو فروغ دینے کے لیے سفارت خانے کی کوششوں کو سراہا۔ جبیل-بائبلوس کے میئر وسام زارور نے بائبلوس میں ایمبیسی کی تقریب کا خیرمقدم کیا اور اپنے تمام تر تعاون کا یقین دلایا۔ اس تقریب میں تقریباً 100 یوگا کے شوقین افراد نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button