جنرل نیوز
اوٹکور میں مجلسی قائدین کی نمائندگی پر خاتون کو چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے رقم کی منظوری

اوٹکور(پریس نوٹ ) اوٹکور میں مجلس اتحاد المسلمین کے جنرل سیکرٹری حافظ و مولوی عبدالرحمن کی نمائندگی پر سی ایم ریلیف فنڈ سے 19500 روپیوں کا چیک محمد پاشاہ حسن آبادصدر مجلس اوٹکور ٹاؤن کے ہاتھوں انجم بیگم کو دیا گیا۔ اس موقع پر محمد رفیع پورلہ سابق نائب سرپنچ۔ محمد خواجہ حسین کے علاوہ سرگرم مجلس کارکن رحمت اللۀ جکلیر اور دیگر کارکن موجود تھے۔ یاد رھے کہ اس سے قبل مجلس ٹاؤن سکریٹری حافظ و مولوی عبدالرحمن نے اوٹکور اور منڈل کے مواضعات کے عوام میں کئ غریب افراد کو سی ایم ریلیف فنڈ سےچیکس دلوانے میں کامیاب نمائندگی کی ھے۔ اور چیکس حاصل کرنے والے افراد نے مجلس اتحادالمسلمین کے قائدین کا اظہار تشکر کیاھے۔