چوروں کا خوف،مالک نے کرین کے ذریعہ گاڑی دوسری منزل پر پارک کر دی

نئی دہلی: بہار میں ایک شخص نے اپنی نئی خریدی ہوئی ایس یو وی کو چوروں سے بچانے کے لیے ایسا قدم اٹھایا کہ یہ معاملہ سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گیا۔ اس شخص نے اپنی گاڑی کو کرین کی مدد سے اٹھوا کر عمارت کی دوسری منزل پر پارک کروا دیا۔
بہار کے گوپال گنج سے تعلق رکھنے والے منوج یادو اسرائیل میں کام کرتے ہیں۔ حال ہی میں وہ اپنے آبائی شہر آئے اور ایک ایس یو وی خریدی۔ بعد ازاں انہوں نے گاڑی کی دیکھ بھال کے لیے اسے ڈرائیور کی نگرانی میں چھوڑا اور دوبارہ اسرائیل چلے گئے۔کچھ دن بعد ڈرائیور بھی وہاں سے چلا گیا۔
اس کے بعد منوج یادو کو اپنی گاڑی کی سکیورٹی کی فکر ہونے لگی۔ چنانچہ گاڑی کو چوری ہونے سے بچانے کے لیے انہوں نے اپنے خاندان کے ساتھ مل کر ایک غیر معمولی فیصلہ کیا۔انہوں نے گاڑی کو عمارت کی دوسری منزل پر رکھنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے لیے ایک کرین منگوایا گیا اور کرین کی مدد سے گاڑی کو اٹھا کر عمارت کی دوسری منزل تک پہنچایا گیا
جہاں اسے پارک کر دیا گیا۔اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور لوگ اس عجیب و غریب انداز میں گاڑی پارک کرنے پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔



