ایجوکیشن

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کا ترکیہ سے یادداشت مفاہمت کو منسوخ کرنے کافیصلہ

حیدرآباد 15 مئی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے ترکی کے یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ اپنے یادداشت مفاہمت کو فوری طور پر منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ ہند پاک کشیدگی کے پس منظر میں پاکستان کی دہشت گردانہ کارروائیوں کو ترکیہ کی تائید کے بعد بطور احتجاج کیا گیا۔

 

گذشتہ برس 2جنوری2024 کو مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے پانچ سال کی مدت کے لیے یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ،ترکیہ کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے تھے جس کے تحت اسکول برائے السنہ، لسانیات اور ہندوستانیات، مانو میں ایک ڈپلومہ ترکیہ زبان میں شروع کیا گیا تھا۔

 

جس کے لیے ترکیہ کے ایک وزیٹنگ پروفیسر کی خدمات حاصل کی گئی تھی۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ترکیہ کے وزیٹنگ پروفیسر اپنے وطن واپس جاچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button