نظام آباد مجلس قائدین کی ضلع کلکٹر سے ملاقات و تحریری شکایت درج

نظام آباد مجلس قائدین کی ضلع کلکٹر سے ملاقات و تحریری شکایت درج
ڈیویثزن 12 – 13 دھرم پوری ہلز سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ کرنے والے لینڈ گرابرس و پس پردہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ.
نظام آباد. 19/اپریل (اردو لیکس) صدر کل ہند مجلس اتحادلمسلمین و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر مجلسی قائدین ٹاون صدر شکیل احمد فاضل. ضلع صدر محمد فیاض الدین. ٹاون جنرل سیکرٹری محمد شہباز احمد. سابقہ کارپوریٹر مرزا افسر بیگ. سابقہ کواپشن ممبر ارشد پاشاہ و امرفاروق اور دیگر مجلس قائدین نے آج ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو سے ملاقات کی اور انھیں ایک تحریری میمورنڈم پیش کیا.
اس موقع پر ٹاون صدر شکیل احمد فاضل و ضلع صدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آئے دن شہر کے ڈیویثزن 12 اور 13 دھرم پوری ہلز میں لینڈ گرابرس کی جانب سے سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ کیا جارہاہے. انہوں نے کہا کہ مقامی عوام کی اطلاع پر مقامی مجلس قائدین نے علاقے کا دورہ کرتے ہوئے عوام سے ملاقات کی اور علاقے کا جائزہ بھی لیا. شکیل احمد فاضل نے کہا کہ شہر کے مضافاتی علاقے دھرم پوری ہلز میں کثیر آبادی اور گورنمنٹ میناریٹی ریسڈینشل اسکول واقع ہے
. لینڈ گرابرس بڑی بڑی چٹانوں کو گرینٹ کے ذریعے توڑ کر سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ کررہے ہیں. جسکی وجہ سے مقامی مکینوں اور میناریٹی ریسڈینشل اسکول کے بچوں کو شدید نقصان کا اندیشہ ہے. شکیل احمد فاضل نے بتایا کہ از قبل بھی اس ڈیویثزن میں سرکاری اراضی وقبرستان پر ناجائز قبضہ کرنے کے واقعہ میں سابقہ مجلسی کارپوریٹر کا نام سامنے آنے پر پارٹی ہائی کمان نے اس کارپوریٹر کو مجلس سے بیدخل کردیا تھا
. صدر مجلس و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر مقامی مجلس قائدین نے اس وقت کے ضلع کلکٹر سی نارائن ریڈی اور ایڈیشنل کلکٹر و مونسپل اسپیشل آفسر چترا مشرا میڈم کے ہمراہ متعلقہ علاقے کا دورہ کیا اور سرکاری اراضی کا سروے کے بعد ضلع انتظامیہ کی جانب سے سائن بورڈ آویزاں کیا گیا تھا.
شکیل احمد فاضل نے کہا کہ سابق میں بھی اسی طرح ڈیویثزن 10 بھارت رانی کالونی ناگارام میں لینڈ گرابرس سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ کے بعد پلا ٹنگس کے ذریعے غریب عوام کو وہ اراضی جعلی پٹہ بناکر فروخت کیا تھا. بعد ازاں کئی غریب خاندانوں کو اس کا خمیازہ انکے مکانوں کو انہدامی کارروائی کے ذریعے بھگتنا پڑا.
بھارت رانی کالونی ناگارام متاثرین کیلئے مجلس کی جانب سے انصاف فراہم کرنے کے مطالبہ کے باوجود ریاستی حکومت و ضلع انتظامیہ کی جانب سے کوئی پیشرفت نہیں ہوئی اور غریب عوام کو سرکاری اراضی فروخت کرنے والے لینڈ گرابرس اور اسکے پس پردہ عناصر آج بھی پولیس کی گرفت سے آزاد گھوم رہے ہیں. شکیل احمد فاضل نے کہا کہ ڈیویثزن 12 اور 13 دھرم پوری ہلز علاقے میں دوبارہ لینڈ گرابرس کی جانب سے سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ کرنے کی اطلاعات عام ہے
اس خصوص میں آج نظام آباد مجلس قائدین نے ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو سے ملاقات کرتے ہوئے سابق میں ضلع انتظامیہ و محکمہ ارباب کی جانب سے آویزاں کیے گئے سائن بورڈ کو اکھاڑ پھینک کر سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ کرنے والے لینڈ گرابرس اور اسکے پس پردہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے
. علاوہ ازیں مجلس قائدین نے نظام آباد پولیس کمشنر سری سائی چیتنیا سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی راست نگرانی میں جامع تحقیقات کے ذریعے ڈیویثزن 12 اور 13 دھرم پوری ہلز و بھارت رانی کالونی ناگارام سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ کرنے والے لینڈ گرابرس اور ان کی پشت پناہی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے.