جرائم و حادثات

حیدرآباد کے ہاسپٹل میں خاتون کا ہنگامہ، ڈاکٹروں اور عملے پر حملہ

حیدرآباد کے ہاسپٹل میں خاتون کا ہنگامہ، ڈاکٹروں اور عملے پر حملہ

حیدرآباد: شہر کے ایل بی نگر علاقے میں واقع شریشٹھا آرینج ہاسپٹل میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ایک خاتون نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے ڈاکٹروں اور ہاسپٹل کے عملے پر مبینہ طور پر حملہ کر دیا جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

اطلاعات کے مطابق للیتا کریر نامی خاتون پیٹ میں شدید درد کی شکایت کے ساتھ ایل بی نگر کے شریشٹھا آرینج ہاسپت کے ایمرجنسی وارڈ میں پہنچی۔ ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مختلف طبی معائنے کیے جن میں کسی قسم کی بیماری یا صحت سے متعلق سنگین مسئلہ سامنے نہیں آیا۔

 

ڈاکٹروں کی جانب سے طبی طور پر کوئی مسئلہ نہ ہونے کی اطلاع دیے جانے پر خاتون مبینہ طور پر برہم ہوگئی۔ الزام ہے کہ اس نے ڈاکٹروں اور ہاسپٹل کے عملے کے ساتھ بدتمیزی کی انہیں گالیاں دیں اور حملہ بھی کیا۔

 

واقعے کے بعد للیتا ہاسپٹل سے نکل کر کار چلاتے ہوئے ونستھلی پورم میں واقع سہارا ہاسپٹل چلی گئی۔ ہاسپٹل انتظامیہ نے واقعے کی شکایت ایل بی نگر پولیس سے کی جس کی بنیاد پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

پولیس اس بات کی بھی جانچ کر رہی ہے کہ خاتون نے ڈاکٹروں اور ہاسپٹل کے عملے کے ساتھ اس طرح کا رویہ کیوں اختیار کیا۔ واقعے کی اصل وجوہات تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آ سکیں گی۔

 

اس واقعے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگا جس میں دیکھے جا سکتا ہے کہ خاتون ہاسپٹل کے ملازم کو لات سے مار رہی ہے بعد ازاں ایک خاتون ملازمہ نے بھی مریضہ پر ہاتھ اٹھایا۔ اس سلسلے میں پولیس سے شکایت کی ہے۔

حیدرآباد کے ہاسپٹل میں خاتون کا ہنگامہ، ڈاکٹروں اور عملے پر حملہ

متعلقہ خبریں

Back to top button