اسپشل اسٹوری

شہرت کی خاطر مسلمانوں کو بدنام کرنے والے ڈاکٹر اروند کی اصلیت ، پولیس کا بیان : ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد _ 18 ستمبر ( اردولیکس ڈیسک) اوپر کی تصویر میں روتے ہوئے دکھائی دینے والا شخص اترپردیش کے غازی آباد کا ڈاکٹر اروند ہے۔ اس نے کچھ دن پہلے یہ کہہ کر ملک بھر میں کافی دھوم مچا دی تھی کہ اس کو ‘سر تن سے جدا’ کی دھمکی ملی ہے۔ اس دھمکی کے نام پر یہ شخص سارا دن مختلف ٹی وی چیانلس پر تھا۔ اب غازی آباد پولیس کو پتہ چلا کہ اس نے عوامی مقبولیت حاصل کرنے کے لیے ایسا جعلی کیس کیا ۔ اس واقعہ میں دنیا بھر میں مسلمانوں کی شبیہ کو متاثر کیا گیا۔ حقیقت میں ایک مریض کی کال کو اس نے دھمکیاں دینے کا کال بتایا تھا۔ اس سلسلے میں غازی آباد پولیس نے ڈاکٹر اروند کا بھانڈا پھوڑ دیا۔اب پولیس ڈاکٹر اروند کے خلاف جھوٹا کیس درج کرواتے ہوئے پولیس کو گمراہ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button