جرائم و حادثات

حیدرآباد،باپ کے حملہ میں زخمی 3 سالہ لڑکی کی موت

حیدرآباد: حیدرآباد میں باپ کے ہاتھوں بے دردی سے پٹائی کی وجہہ سے شدید زخمی معصوم لڑکی علاج کے دوران فوت ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق شہرکے علاقہ اے سی گارڈس کے رہنے والے باسط علی اورثناء نے سال 2015 میں لو میاریج کی تھی۔ اس جوڑے کو 4 لڑکیاں ہیں۔ پیشہ سے آٹو ڈرائیور باسط علی نے چند دن قبل اپنی تین سالہ بیٹی سکینہ فاطمہ کو اس وقت شدید زدوکوب کیا تھا جب لڑکی رورہی تھی۔ لڑکی کوعلاج کیلئے عثمانیہ ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا جہاں وہ زخموں سے جانبرنہ ہوسکی۔ پولیس نے اس معاملہ میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ اس خاندان کے افراد نے بتایا کہ مسلسل بیٹیوں کی پیدائش کی وجہہ سے باسط علی ناراض تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button