حیدرآباد میں زیادہ منافع دینے کا لالچ دیتے ہوئے 700 کروڑ روپے کا دھوکہ_ کئی مسلم خاندان دھوکہ دہی کا شکار

حیدرآباد _13 ستمبر ( اردولیکس) حیدرآباد شہر میں زیادہ منافع دینے کا لالچ دیتے ہوئے معصوم عوام سے 700کروڑ روپے وصول کرتے ہوئے دھوکہ دینے کا ایک معاملہ جمعہ کو سامنے ع آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ڈی کے زیڈ ٹکنالوجیز نامی کمپنی نے معصوم عوام سے زیادہ سود دینے کا لالچ دیتے ہوئے کروڑہا روپے وصول کئے جو تقریباً 700 کروڑ روپے بتائے گئے ہیں۔ کمپنی نے ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر ہر مہی8 تا 12 ہزار روپے منافع دینے کا وعدہ کرتے 50ہزار سے زائد افراد سے بھاری رقومات وصول کی۔جن میں مسلم خواتین کی خاصی تعداد بتائی گئی ہے
کمپنی میں سرمایہ لگانے والوں کو چند دن تک ہر مہینہ منافع دیاگیا بعد میں کمپنی کی جانب سے سرمایہ لگانے والوں کو رقم ادا نہیں کی گئی جس پر متاثرین نے بشیرباغ میں واقع سی سی ایس کے دفتر پہنچ کر ان کے خلاف شکایت کی اور کمپنی کے مالکین کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔
متاثرین نے بتایا کہ ڈی کے زیڈ ٹکنالوجیز شہر کے مادھاپور میں قائم ہوئی تھی جس نے لوگوں سے بھاری رقم وصول کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ 15 دن قبل پولیس میں اس واقعہ کی شکایت کی گئی تھی تاہم اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ اس کمپنی کی تشہیر سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر کی گئی تھی
سعید آباد کی ایک خاتون نے بتایا کہ اس نے کمپنی میں 10لاکھ روپے کی رقم لگائی تھی یہ رقم اس نے اپنے اور اس کی بہن کے زیور رہن پر رکھ کر لگائی تھی اب وہ کنگال ہوگئی ہے اس کے پاس دوا خریدنے کے لئے رقم نہیں ہے