تلنگانہ

رکن کونسل کویتا کی گرفتاری کے خلاف جگتیال میں وزیراعظم نریندر مودی کی تصویر نذر آتش

بی آر ایس پارٹی ایم ایل سی کلواکنٹلہ کویتا کو آج ای ڈی کی جانب سے  گرفتار کرنے کے خلاف جگتیال میں بی آر ایس پارٹی کارکنوں نے شدید احتجاج کیا اور مودی ڈاؤن ڈاؤن کے نعرے لگائے ۔ پی ایم مودی کی تصویر کو نذر آتش کیا گیا ۔۔

زیڈ پی چیرپرسن داوا وسنتا سریش نے کہا کہ کویتا ایم ایل سی کی گرفتاری جمہوریت کے مخالف ہے۔ مودی الیکشن کے قریب مرکزی حکومت سیاسی فائدہ حاصل کرنے کیلئے ای ڈی ۔ کا استعمال کر رہی ہے ۔ بی آر ایس پارٹی ڈر نے والی نہیں ہے ۔ ہم گرفتاری پر سخت مذمت کرتے ہیں ۔ جلد از جلد رہائی کا مطالبہ کیا ۔ واضح رہے کہ اس ماہ کی 18 تاریخ وزیر اعظم نریندر مودی جگتیال میں منعقدہ عوامی جلسے میں شرکت کر یں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button