نیشنل

عوام کو مہنگائی کا جھٹکہ۔کمرشیل گیس سلنڈرس کی قیمت میں اضافہ

نئی دہلی: نئے سال کے پہلے دن ہی دن مہنگائی سے پریشان عوام کو ایک اورجھٹکہ لگا ہے۔ سرکاری آئیل کمپنیوں نے یکم جنوری 2023 سے قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 25 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ اضافہ کمرشمیل سلنڈر پر کیا گیا ہے اور گھریلو گیس سلنڈرس کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں ہوگی۔ ئے سال سے کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ سے ریسٹورینٹس، ہوٹلس اوردیگرمقامات پر کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ سابق میں اس کا تجربہ ہوچکا ہے۔ کانگریس نے اسے نئے سال کا تحفہ قراردیتے ہوئے حکومت پر طنز کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button