Uncategorized

جدہ سے مکہ کا سفر صرف 5 منٹ اور ریاض سے جدہ صرف 46 منٹ _ ہائپر لوپ ون ٹرین شروع کرنے سعودی حکومت کا منصوبہ

جدہ سے مکہ کا سفر صرف 5 منٹ اور ریاض سے جدہ صرف 46 منٹ _ ہائپر لوپ ون ٹرین شروع کرنے سعودی حکومت کا منصوبہ 

جدہ، 6 جون (اردولیکس ) سعودی عرب نے ایک ہزار کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی انتہائی تیز رفتار ٹرین کو متعارف کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے

 

ہائپر لوپ نامی برق رفتار ٹرین کی مدد سے اب 80 کلو میٹر جدہ سے مکہ اور مکہ سے جدہ تک کا سفر 5 منٹ تک کے معمولی وقت میں ممکن ہو سکے گا جبکہ ریاض سے جدہ کا سفر ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں ممکن ہو گا۔

 

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ‘ہائپر لوپ ون نامی امریکی کمپنی کی جانب سے یہ ٹیکنالوجی متعارف کرائی جائے گی  جس کے ذریعہ ایک شہر سے دوسرے شہر کا سفر نہایت ہی کم وقت میں طے کیا جا سکتا ہے، اس ٹیکنالوجی کا مقصد طویل سفری اوقات کو کم سے کم کرنا ہے۔

 

امریکی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے مسافر 1078 کلو میٹر فی گھنٹہ کے حساب سے ایک کیپسیول نما ٹرین میں سفر کر سکیں گے۔ کمپنی کی طرف سے مسافروں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ آرام دہ سفر کا بھی یقین دلایا گیا ہے۔ اس حوالے سے ڈی پی ورلڈ نامی متحدہ عرب امارات کی لو جیسٹکس کمپنی کے سی ای او نے بتایا کہ 2030 تک یہ پراجیکٹ مکمل ہو جائے گا۔

 

ہائپر لوپ ٹیکنالوجی لانچ کرنے والا پہلا ملک سعودی عرب ہو گا، اس ٹیکنالوجی کے ذریعے سعودی عرب میں ریاض سے جدہ تک کا سفر 46 منٹ میں اس برق رفتار ٹرین سے طئے کرسکیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button