بارش نہ ہونا بھی ہےاشارہ عذاب کا: پروفیسر محمد مسعود احمد
پانی کے ایک ایک بوند کی اہمیت ، محفل "عصرانہ" میں طلبہ وعوام میں شعور بیدار کرنے اساتذہ اور لیکچررس سے اپیل

حیدرآباد 19 نومبر (اردو لیکس)ایوان احمد کے زیر اہتمام ہفتہ واری محفل عصرانہ پانی کا تحفظ اور ہماری ذمہ داری ایوان احمد ملک پیٹ میں زیر سرپرستی پروفیسر محمد مسعود احمد ہاسپٹل چیف آپریٹنگ آفیسر رینووا بی بی کینسر ہاسپٹل ملک پیٹ میں منعقد ہوئی
سینیئر و مخدوم ایوارڈ یافتہ شاعر ڈاکٹر فاروق شکیل نے صدارت کی مشاعر میں صدر مشاعر ہ مہمانان خصوصی گلشن آبادی، فرید سحر کے علاوہ ‘جناب لطیف الدین لطیف’ نجیب احمد نجیب، فکر نلگنڈوی ‘جہانگیر قیاس ‘سہیل عظیم نے پانی کی اہمیت پر موضوعاتی کلام بھی سنایا محفل کی کاروائی ممتازو معروف سنجیدہ مزاحیہ شاعر جناب لطیف الدین لطیف نے چلائی امشاعرہ سے قبل پروفیسر مسعود احمد نے
کہا کہ ”اس سال مسئلہ ہے جو در پیش آب کا۔بارش نہ ہونا بھی ہے اشارہ عذاب کا“پانی کے ہرہر بوند کی ہمیشہ حفاظت ضروری ہےاللہ تعالی کی عطا کردہ عظیم نعمتوں میں ایک عظیم نعمت پانی بھی ہے جس پر اس روئے زمین کی تمام حیات کا انحصار ہے موسمی تبدیلیوں اور انسانی غفلت کی وجہ سے دنیا بھر میں پانی کا شدید بحران پایا جاتا ہے ریاست تلنگانہ بھی ان دنوں پانی کی شدید قلت سے دوچار ہے انہوں نے مزید کہا کہ پانی کی شدید قلت کو دیکھتے ہوئے پانی کی قدر اور اس کا تحفظ ہم سب کی انفرادی اور اجتماعی ذمہ داری بن چکا ہے
یوں تو ہمیں ہمیشہ سے ہی پانی کے تحفظ پر توجہ دینے کی بہت زیادہ ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ اب جب کہ ریاست تلنگانہ میں پانی کی شدید قلت کی اطلا ع عام ہو چکی ہے’پانی کے تحفظ سے متعلق بڑے پیمانے پر عام شعور بیداری ضروری ہے ہم کو چاہیے کہ بچوں اور بڑوں میں اس بات کو عام کریں کہ نلوں کا زیادہ دیر تک کھلا رہنا اور ضرورت سے زیادہ پانی بہانا اسراف ہے انہوں نے کہا کہ شادی بیاہ کی تقاریب میں پانی کی بڑی بوتلوں کا اہتمام دیکھا جاتا ہے لوگ آدھی بوتل پی کرآدھی بوتل ضائع کر رہے ہیں
اس لیے شادی بیاہ ہو یا کوئی بھی تقریب’ پانی کی چھوٹی بوتلوں کا انتظام ضروری معلوم ہوتا ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ پانی کے تحفظ کا شعور بیدار کرنے کے لیے اگرچہ کہ حکومت نے بہت سارے اقدامات کیے ہیں ایسے حالات میں اساتذہ’ لیکچررس اور پروفیسرس کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اسکولس ‘کا لجس اور یونیورسٹیز میں پانی کی اہمیت سے طلبہ و طالبات کو واقف کروائیں اور پانی کے تحفظ سے متعلق شعور پیدا کریں
علاوہ ازیں ہم جب بھی کسی بھی محفل میں ہوں بچوں اور بڑوں کے ساتھ پانی کے تحفظ سے متعلق شعور بیداری پر ضرور گفتگو کریں انہوں نے کہا کہ روزمرہ زندگی میں پانی کی کفایت بے حد ضروری ہے وضو’ غسل’ برتن دھونے اور کپڑے دھوتے وقت پانی کا بیجا استعمال روکنے کی سخت ضرورت ہے بارش کے پانی کا تحفظ بھی وقت کی اہم ضرورت ہے گھروں اور عمارتوں کی سطح پر بارش کے پانی کو ذخیرہ کر کے چھوٹے نظام( رین واٹر ہارویسٹنگ) قائم کیے جانے چاہیے پروفیسر مسعود احمد نے مزید کہا کہ
اساتذہ اور لیکچررس اپنے اسکول اور کالجس میں جماعتوں کے شروع ہونے سے قبل اسمبلی میں ہر روز کچھ نہ کچھ وقت دیتے ہوئے طلبہ میں پانی کے تحفظ سے متعلق شعور بیدار کریں



