جنرل نیوز

اردوٹیچرس فورم ضلع نارائن پیٹ کی جانب سے 9 ستمبر کو یوم اساتذہ تقریب و دوسرا سالانہ محمد علی چاند میموریل ایوارڈس کی تقسیم

نارائن پیٹ : 08 ستمبر (اردو لیکس) اردوٹیچرس فورم ضلع نارائن پیٹ کے زیر اہتمام ٩ ستمبر بروز ہفتہ ١٠ بجے دن میٹرو کلاسک گارڈن فنکشن ہال ، نزد نیو گنح نارائن پیٹ میں یوم اساتذہ تقریب و دوسرا سالانہ محمد علی چاند میموریل ایوارڈس کی تقسیم عمل میں آئے گی۔

 

اس تقریب کی سرپرستی حضرت سید شاہ محمد غیاث الدین قادری صاحب سجادہ نشین درگاہ تقی بابا فرمائیں گے اور صدارت جناب محمد امیرالدین چاند صدر ضلع اردو ٹیچرس فورم کی ہوگی جبکہ جناب عبدالغنی ضلع مہتتم تعلیمات نارائن پیٹ ، جناب ڈاکٹر بشیر احمد پرنسپل ایم ایڈ کالج پالمورو یونیورسٹی اور جناب حافظ چاند پاشاہ لیکچرر معاشیات گورنمنٹ جونیر کالج نارائن پیٹ بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کریں گے۔

 

عبدالغفار صاحب جنرل سیکرٹری اردو ٹچرس فورم نے تمام علم دوست حضرات بالخصوص پیشہ تدریس سے وابستہ حضرات سے بہ پابندی وقت شرکت کی گزارش کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button